.شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے حکومتی اداروں کو تباہ کرنے کےلئے تیار رہیں۔
جنوبی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق
کِم جونگ ان نے یہ بات توپخانے کی مشقوں کے معائنے کے موقع پر کہی۔ان کا کہنا تھا کہ تمام فوجی ہائی الرٹ رہیں۔
واضح رہے کہ 7 مارچ سے جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ جنگی مشقیں شروع ہونے کے بعد سے شمالی کوریا کی طرف سے کئی بار شدید دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔